Rohail Akbar Today's Columns

پی ایم ڈی اے اور خوامخواہ کی مخالفت از روہیل اکبر ( میری بات )

Rohail Akbar
Written by Rohail Akbar

جب اخباارات کا دورعروج پر تھا تو اس وقت ڈیکلریشن اتنے عام ہوگئے کہ ایک وقت آیا اخبار نکالنے کیلیے نام ملنا مشکل ہوگیا سنگل نام تو درکنار ڈبل نام بھی لوگوں نے لے لیے ان میں سے اکثر اخبارات آج تک نکل نہ سکے تعلیم اور تجربے کے بغیراخبارات کے چیف ایڈیٹر بننے والوں نے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے بلیک میلنگ والی بڑی بڑی خبریں لگا کر صحافت کے مقدس پیشہ کو بدنام کردیابڑے شہروں سے اخبارات نکالنے والوں نے اضلاع،تحصیل اور قصبہ جات میں اپنے نمائندے مقرر کرنے کے لیے فیس مقرر کردی جو لاکھوں روپے تک وصول کی جاتی ہے اور ان علاقائی نامہ نگاروں کو آج تک کسی اخبار کی طرف سے ایک روپیہ نہیں دیا گیا بلکہ ہر ماہ ان بیوروچیفس،ڈسٹرکٹ رپورٹرز اور نامہ نگاروں سے لاکھوں روپے سپلیمنٹ کی مد میں بٹور لیے جاتے ہیں اسلام آباد،لاہور،کراچی،ملتان،کوئٹہ،پشاور اور فیصل آباد کے چند ایک صحافیوں کے علاوہ پورے ملک میں صحافت کے نام پر بلیک میلنگ عام ہے علاقائی رپورٹر اپنا اور اپنے اور گھر والوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پیسے کہاں سے لاتے ہونگے یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور ایک لمبی بحث ہے ہم واپس آتے ہیں اخبارات کے عام ہونے والے ڈیکلریشن کی طرف مشرف دور میں اس پر قانون سازی ہوئی 2002 میں پریس اینڈ پبلیکیشن آرڈیننس آیا جس میں نئے اخبارات کے این او سی کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ڈی جی پی آر کی پریس لاز برانچ سے اختیارات لیکر پریس رجسٹرار کو دیدیے گئے جسکی بدولت اخبارات کا جو ایک طوفان آیا ہوا تھا وہ کسی حد تک تھم گیاجسکے بعد اخبارات کے اشتہارات کی تقسیم کا مسئلہ درپیش ہوا تو اس میں بھی پسند اور ناپسند سر فہرست رہی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بھی تبدیلی آئی پی آئی ڈی نے اشتہارات کا طریقہ تبدیل کرکے ہر میڈیا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیا اس طرح ڈمی اخبارات سائڈ لائن ہونا شروع ہوگئے اور وہ اخبارات سامنے آئے جو ہر روز چھپتے ہیں اس طرح مارکیٹ میں بکنے والے اخبارات کو اشتہارات پہلے سے بڑھ کر ملنا شروع ہوگئے جسکی وجہ سے انکے ورکر بھی خوشحال ہو ئے پھر ایک وقت آیاحکومت نے اشتہارات کی رقم ورکروں کی تنخواہ سے مشروط کرنے کے لیے مشاورت شروع کی تو اخباری مالکان نے اشتہارات کی رقم کو جواز بنا کر اپنے اپنے ہم نوا قسم کے صحافیوں کو میدان میں اتارا جنہوں نے اپنے اپنے مالکان کے حق میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیے آخر کار حکومت نے ہتھیارر ڈال دیے اور پھر وہی ہوا جو پہلے ہوتے آیا رپورٹرز کی خبروں پر اخباری مالکان نے خوب مال بنایابعض اخباری مالکان نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے دوستی اور تعلقات کی بنا پر پالیسی بنا دی گئی کہ انکے خلاف کوئی خبر نہ لگے اور مخالفین کو رگڑا لگا کر رکھا جائے اخبارات بھی چونکہ بزنس کا ایک زریعہ ہیں مالکان اسی سے پیسہ کما کر اپنے اخراجات پورے کرنے کے بعد ورکروں کو بھی کچھ نہ کچھ دے دیتے ہیں اس وقت ملک میں لاکھوں نہیں توہزاروں اخبارات ہونگے جن میں سے گنتی کے چند ایک اخبارات اپنے ورکروں کو بہتر معاوضہ دے رہے ہیں جن سے انکا باعزت گذر بسر ہورہا ہے اور باقی کے لاکھوں صحافی حضرات اس وقت مشکل ترین حالات میں اپنی زندگی کا سانسوں سے رشتہ قائم رکھے ہوئے ہیں اب ایک بار پھر حکومت نے ورکر صحافیوں کی فلاح بہبود کے لیے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے مجوزہ قانون کا ڈرافت تیار کر لیا ہے جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جلد ہی نافذ کیا جائے گا لیکن میڈیا کے کچھ حلقے بالخصوص جانبدار میڈیا کے حلقوں میں اس بِل کی وجہ سے کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ اس بل کے آنے سے بعد مفاد پرست صحافیوں اور چینل مالکان کی دکانیں بند ہونے کا خدشہ ہے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، پریس کونسل آرڈیننس اور موشن پکچرز آرڈیننس منسوخ ہو جائیں گے اور ملک میں کام کرنے والے اخبارات ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز اس نئی اتھارٹی یعنی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت کام کریں گے.وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مجوزہ آرڈیننس کے حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا کے نئے قانون سے صرف فائدہ میڈیا ورکرز کو ہے، جو تنخواہیں نہ ملنے پر اپنے اداروں کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکیں گے۔آج تک میڈیا ورکرز کا یہ سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے کوئی ایساقانون موجود ہی نہیں تھا کہ میڈیا کا ورکر تنخواہیں نہ ملنے پر کہیں آواز اٹھا سکیں اگر وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں توپھر انہیں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑتے، حالیہ برسوں میں ہم نے سینکڑوں میڈیا ورکرز کو دیکھا جو تنخواہیں نہ ملنے پر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں پی ایم ڈی اے کے مجوزہ قانون کے مطابق پاکستان میں اخبارات، ٹی وی چینلز اور ویب ٹی وی چینلز کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا کے لیے بھی لائسنس اور این او سی حاصل کرنا اور انکی تجدید لازمی ہوگی نئے مجوزہ قانون کے مطابق کوئی بھی مواد یا معلومات تحریری، آواز، ویڈیو یا گرافکس کے طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے دی جائے وہ ڈیجیٹل میڈیا کے زمرے میں ہی آئے گی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے تحت لائسنس یافتہ یا رجسٹرڈ میڈیا پلیٹ فارمز پر اس آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں یعنی اینکرز یا میڈیا ہاؤس کی جانب سے جعلی خبریں شائع کرنے پر تین سال تک قید اور 2.5 کروڑ روپے سے 25 کروڑ تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں یہ سزا پانچ سال تک بڑھائی جا سکے گی قانون کے مسودے کے مطابق وفاقی حکومت پی ایم ڈی اے کو کسی بھی معاملے پر ہدایات جاری کر سکتی ہے جبکہ پی ایم ڈی اے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی.پی ایم ڈی اے کے تحت الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کا علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے گا جو کہ متعلقہ شعبوں کی مانیٹرنگ، لائسنس کے اجرا اور تجدید کو ریگولیٹ کرے گا جبکہ اتھارٹی کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ ضرورت کے مطابق ذیلی ونگز تشکیل دے سکے جبکہ نئے لائسنس شدہ ادارے ایک سال تک حکومتی اشتہاروں کے لیے اہل نہیں ہونگے ڈیجیٹل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا لائسنس یا رجسٹریشن کا حامل ادارہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور سیکیورٹی کی پابندی یقینی بنائے گا، لائسنس یافتہ میڈیا پلیٹ فارم وفاقی حکومت یا اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق عوامی مفاد یا معلوماتی پراگرامز نشر کرے گا جس کا کم از کم دورانیہ روزمرہ کی نشریات کے دورانیے کے پانچ فیصد پر مشتمل ہوگا کسی بھی پروگرام کے دوران اینکرز یا میزبان نظریہ پاکستان، ملکی سلامتی، خودمختاری یا سکیورٹی سے متعلق کسی بھی پراپیگنڈے یا عمل کی تشہیر نہیں کرے گا جبکہ ایسی خبر کی صورت میں خبر کا سورس بھی بتانا پڑے گا مسودے کے مطابق کوئی ایسا مواد نشر کرنے یا آن لائن کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو ریاست کے سربراہ، آرمڈ فورسز یا عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنے، جبکہ اس وقت پاکستان میں اس حوالے سے کام کرنے والا پیمرا کسی بھی پروپگنڈہ اور جعلی خبروں کو روکنے میں ناکام ہو چکا ہے آرڈیننس کے تحت میڈیا کمپلینٹ کونسل بھی تشکیل بھی دی جائے گی جو کہ پراگرامز، خبروں اور میڈیا پر جاری تجزیوں کے حوالے سے شکایات کا فیصلہ کرے گا تاہم نئے آرڈیننس کے ذریعے کمپلینٹ کونسل کو بااختیار بناتے ہوئے سول کورٹس کے اختیارات دیے جائیں گے جس کے تحت کونسل کو کسی کی حاضری کے لیے سمن جاری کرنے یا معلومات طلب کرنے کا اختیار ہوگا یہ کمپلینٹ کونسل 20 روز کے اندر کسی بھی شکایات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی آرڈیننس کے تحت ایسے کسی مواد کو نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو عوام میں نفرت پھیلانے یا سیکیورٹی کی صورتحال خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہو جسے کہ اب تک ہوتا آ رہا ہے کہ میڈیا دہشتگردی اور فرقہ ورانہ واقعات تک ہی غیر جانبدار رپورٹنگ کرتا آیا ہے پاکستان میڈیا ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے تحت میڈیا ٹریبونل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا دس رکنی ٹریبونل کا چیئرمین ہائی کورٹ کے سابق جج کو تعینات کیا جائے گا۔ میڈیا کمپلینٹ کونسل کے فیصلہ کے خلاف اپیلیں سننے کے علاوہ ٹریبونل میڈیا ورکرز کے ویجز پر عملدرآمد کرے گا جبکہ میڈیا ہاوسز کے میڈیا ورکرز کے ساتھ پیشہ ورانہ امور کی نگرانی بھی کرے گا اس قانون سے مسلہ صرف چینل مالکان اور بڑے بڑے جانبدار صحافیوں اور انکے آقاؤں کو ہے جن کی افواہ ساز فیکٹری سے انکی سیاست چل رہی ہے اور بدلے میں بڑے بڑے مفادات حاصل کیے جاتے ہیں جبکہ زیادہ وفاداروں کو وزیر،مشیر،سفیر سمیت بڑے بڑے عہدوں سے بھی نوازا گیایہی وجہ ہے کہ کوئی غیر جانبدار صحافی اس بل کے خلاف نہیں میڈیا ورکز نے بھی اس بِل کو خوش آئند قرار دیا ہے جس سے انہیں اپنی تنخواہوں کے لیے اواز اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگاامید ہے مخالفت کرنے والے صحافی بھی بہت جلد اپنے فیصلہ پر نظر ثانی ضرور کرینگے۔
٭…٭…٭

About the author

Rohail Akbar

Rohail Akbar

Leave a Comment

%d bloggers like this: