Ali Jaan Today's Columns

ماں تم تھکتی نہیں؟؟ از علی جان ( مستقبل جاں )

Ali Jaan
Written by Ali Jaan

ماں ایک مقدس ہستی ہے اور پیارے نبی ﷺکے بعد دنیا میں والدین بالخصوص ماں کے رشتے کو بنیادی اہمیت بخشی گئی ہے اللہ پاک نے اتنی زیادہ اہمیت دی کہ جنت لا کرماں کے قدموں تلے رکھ دی دنیا میں آنکھ کھلتے ہیں ہم جس کا پہلی بار چہرہ دیکھتے ہیں وہ ماں ہوتی ہے اور نومولود نچے کے منہ سے پہلا لفظ ماں ہی نکلتا ہے رب تعالٰی کی جانب سے روز قیامت اولاد کو ماں کے نام سے پکارے جانے کی بات اس کے جنم دینے سے لیکر ہمارے نامہ اعمال کی جانچ تک کے دوران ماں کو واضع اہمیت حاصل ہے ماں ہمارے لیے وہ فرشتہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ جیسا بھی سلوک کریں پھربھی وہ ہمارے لیے فکرمند رہتی ہے ہمارے معاشرے میں کئی بار سنا اور دیکھا کہ اولاد نے اپنی ماں کو پیٹا مگرماں اتنی شفیق ہے کہ پھر بھی بدعا نہیں دیتی ماں کی اہمیت ایک مالی کی سی ہے جو بیج بوتا ہے اور اسے تناور درخت بناتا ہے اور اسے یہ تک بھی نہیں پتا ہوتا کہ اس کا پھل وہ کھائے گا یا نہیںایسی صورت میں جب اولاد بڑی ہوتی ہے تو ماں فخرمحسوس کرتی ہے ماں کی قربانیوں کو بھولا نہیں جاسکتا خود بھوکا رہتی ہے مگرہمیں پیٹ بھرکھلاتی ہے مائیں اپنی ذات کیلئے کبھی نہیں سوچا کرتی شاید اسلیئے وہ اپنے حصہ کا کھانا بھی اولاد کو کھلا دیتی ہے بلکہ اکثروہی کھانا کھاتی ہے جواولاد چھوڑتی ہے مجھے آج تک یاد نہیں پڑتا کہ ماں نے کہا ہوکہ یہ میری پسندیدہ ڈش ہے مگر ہم سے پوچھتی رہتی ہے کہ میرے بیٹے کو کیا پسند ہے یا آج میرے بیٹے کی پسندیدہ ڈش بنائی ہے مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ماں ہماری ہو یا ہمارے بچوں کی ہم نے انکو ہوٹل والا بنارکھا ہے عموماً ایسا بھی ہوتا ہے گھرمیں دوچار بہن بھائی ہوں تو سب کی الگ الگ فرمائش ہوتی ہے جسے ماں پورا کرتی ہے اور مشین کی طرح ساراسارادن کھڑے رہ کے کام کرتی رہتی ہے اور چہرے پرشکن نہیں آتی کیا ماں تھکتی نہیں ؟؟ کئی بارماں سے پوچھا مگرماںمسکراکے بات ٹال دیتی ہے ماں ایک بے دام مزدور ہے کی طرح اپنے تھکے وجود کے ساتھ اپنی فیملی کی خدمت کولہو کے بیل کی طرح کرتی رہتی ہے ہم نے آج تک نہیں سوچا کہ ماں نے کچھ کھایا ہے یا نہیں گھرمیںپھل بھی آتے ہیں تو ماں چکھنے تک انحصارکرتی ہے کہتی ہے میرے بچے کھالیں میری خیر ہے ایسے ہی کپڑوں کی بات کریں تو خودپرانے کپڑوں پر انحصارپراپنی اولاد کیلئے نئے سوٹ لیے بنا سکون نہیں ملتاجتنا صبرماں میں ہے اللہ پاک نے کسی اور میں رکھا ہی نہیں اگرکچھ ہوبھی جائے توخود سے لڑتی رہتی ہے مگرکسی سے شکایت نہیںکرتی ۔انسان توپھرانسان ہے جانوروںمیں بھی مائیں ایسی ہوتی ہے آپ کسی مرغی،بلی یاپرندے کے بچوں کوچھیڑچھاڑکریں تو ماں کتنی غصہ ہوتی کہ بڑے بڑوںکے چھکے چھوٹ جائیں اتنی کمزور ہوکے بھی اپنی اولادکے دفاع میں کسی سے نہیں ڈرتی خودسے سوگنادشمن سے ٹکراجاتی ہے ماء کے کردار پرجس طرح بھی بات کریں کم ہے پاکستان میں 50فیصدمائیں محنت کی پوٹلی اٹھائے حصول رزق کیلئے سڑکوں ،گلیوں،دفاتر،کارخانوں،میں بھٹکتی پھرتی ہیں بیک وقت گھرکے امور اور پیشہ وارانہ زندگی کے ساتھ چل رہی ہیں بلاشبہ ایسی مائیں قابل تحسین ہیں میڈیا کو بھی چاہیے تھا کہ معروف لوگوں یا سیاستدانوں کی مائوں کے بجائے ایسی مائوں کی دکھ دردکی کہانیاں چھاپیں یا ایسی مائوں کے انٹرویو کریں مگرایسی مائیں ہمیشہ نظراندازہوتی ہیںایسی مائیں رول ماڈل ہیں جو اپنی اولاد کیلئے دفاترکے علاوہ سبزی کاٹھیلہ یاپھل کی ریڑھی لگائے یا سیلزمین یاپھرایک نرس بنے اپنی اولاد کے پیٹ کی بھوک مٹانے کیلئے محنت کرتی ہیں ایسی مائوں کو اگرٹی وی پر یااخبارات کی زینت بنایا جائے تویقیناًاخبار یا ٹی وی کی ریٹنگ میں فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہی ہمارے ملک کے مستقبل کو جنم دیتی ہیں مگر۔۔۔

٭…٭…٭

About the author

Ali Jaan

Ali Jaan

Leave a Comment

%d bloggers like this: