Raheem Talab Today's Columns

تحصیل تونسہ کوہ سلیمان ترقی کی راہ پر از رحیم طلب

Written by Todays Column

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جس انداز سے ترقیاتی فنڈز کا دھارا سرائیکی خطے کی تعمیر و ترقی کی طرف موڑاہے قبل ازیں جنوبی پنجاب کیلئے کسی حکومت نے اس طرح تعمیر و ترقی کے فنڈز دینے پر کبھی توجہ نہیں دی ۔ کئی دہائیوں سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سپوت سردار عثمان بزدار نے ترقیاتی فنڈز سرائیکی خطے میں مفاد عامہ کیلئے ریلیز کیے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ فنانس کے حوالے سے جنوبی پنجاب کی لازمی ترقی کیلئے 33فیصد بجٹ پر رنگ فینسنگ کا ضابطہ بھی لاگو کیا ہے یعنی جنوبی پنجاب کا 33فیصد بجٹ لازمی جنوبی پنجاب پر خرچ کیاجائے گا۔ یہ واپس لاہو رنہیں جائے گا ۔
تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازیخان عثمان بزدار کا آبائی ضلع اور ڈویژن ہے ۔ اسی لیے عوامی مطالبے کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے یہاں متعدد میگا پراجیکٹس شروع کرائے ہیں جن سے عوامی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا ۔ ڈیرہ غازیخان میں ان کے والد کے نام پر بننے والا دل کے امراض کے علاج کیلئے خصوصی ہسپتال ، سفری سہولیات کیلئے جدید جنرل بس سٹینڈ ، شہر کے مرکزی چوک پل ڈاٹ کی توسیع، خصوصی خوبصورتی و تزئین وآرائش ، ڈویژن بھر کی رودکوہیوںکے بارانی پانی کو زرعی مقاصد کے استعمال کیلئے مختلف رودکوہیوں پر ڈیمز کی تعمیر ، ڈویژن کے انتہائی دور افتادہ و پسماندہ قبائلی علاقوں میں ہسپتال ، ڈسپنسریاں ، ریسکیو 1122 سنٹر ز ، سیر و سیاحت کے مراکز کے علاوہ مختلف تھانوں کی عمارات بھی بن چکی ہیں اور متعدد پر کام جاری ہے ۔
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار پنجاب بھر کی طرح سرائیکی خطے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ ، معیار اور رفتار کی نگرانی اور چیکنگ کیلئے گاہے بگاہے خود تشریف لاتے ہیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل کا جائزہ لیتے ہیں ۔ سردار عثمان بزدار نے آج یہاں اپنے آبائی علاقے تحصیل تونسہ اور اس کے نواحی
علاقے وہوا میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا جن میں تحصیل تونسہ میں 17مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح جن پر ایک ارب انیس کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ تونسہ میں ہی دیگر چھ سکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا جن پر ایک ارب اٹھائیس کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ اسی طرح تونسہ کے نواحی علاقے وہوا میں چار سکیموں کا افتتاح ہو گا جن پر بارہ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ وہوا میں بارہ مزید سکیموں کے سنگ بنیاد بھی رکھے جائیں گے جن کیلئے ایک ارب پچپن کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارقبائلی علاقہ پھگلہ میں بھی دوسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ وہوا میں لنگر خانے کا قیام بھی عمل میںلایا جائے گا۔ عوامی سماجی حلقوں کے مطابق وزیر اعلی نے وہوا کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں ۔ وہوا کیلئے فیز 1میں اڑھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیاجائے گا اور منصوبہ جات پر دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں کام بھی شروع کرا دیئے گئے ہیں ۔ تونسہ میں مفاد عامہ کی سکیموں پر طائرانہ نظر ڈالتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ اس علاقے میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی توجہ سے نوجوانوں کی مثبت و تعمیری سرگرمیوں او ر جسمانی ورزش کے فروغ کیلئے شاہ سلیمان سٹیڈیم ، سپورٹس جمنیزیم ، کمال پارک ، سٹی پارک کے منصوبوں کا افتتاح ہو گا ۔ علاوہ ازیں تونسہ میں پناہ گاہ ، فوڈ گودام پارک ، یونین کونسل بوہڑ میں مکول ڈونہ میں ٹف ٹائلز کی فرش بندی ، کلمہ چوک سے سنگھڑ اور محلہ شیخاں روڈ ، انڈس ہائی وے سے ہڈمار بستی ، بیٹ اشرف روڈ ، ریسکیو 1122سنٹر فاضلہ کچھ ، بارتھی ، بی ایم پی تھانہ ہنگلون کچھ ، فاضلہ کچھ ، مبارکی اوربارتھی کی تعمیر کا افتتاح ہونے والا ہے ۔ یونین کونسل کھررڑ بزدار میں سیوریج ، یونین کونسل بارتھی میں ٹف ٹائلز سیوریج ، روڈز ، سردار قلات کے علاوہ گلکی اور سالار بند میں مائنز اینڈ منرل ڈسپنسریوں کے قیام کا افتتاح وزیر اعلی کرنے جا رہے ہیں ۔ مزید یہ کہ تونسہ میں چھ ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گاجن میں چوکی والا سے دو رویہ سترہ کلو میٹر روڈکی تعمیر ، انڈس ہائی سکول روڈ پانچ کلو میٹر ، انڈس ہائی کورٹ موڑ سے ٹین براستہ بستی لغاری جڑ لغاری ، انڈس ہائی وے سے ناڑی جنوبی سے لنگر والی روڈ ، ریسٹ ہاوس تونسہ کی تعمیر ، چوکی والا میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب وہوا میں چار سکیموں جن پر بارہ کروڑچالیس لاکھ روپے لاگت آئے گی ، کا افتتاح کریں گے ان میں ریسکیو1122روڈ اور ٹف ٹائل ، ٹبی قیصرانی میں سیٹلائٹ سنٹر 1122کا قیام ، وہوا میں پولیس سٹیشن کا قیام عمل میںلایاجائے گا ۔ مزید یہ کہ وزیر اعلی وہوا میں ایک ارب پچپن کروڑ تیرہ لاکھ روپے کی لاگت سے بارہ سکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں وہوا شہر کے روڈ ، کوٹ قیصرانی سے وہوا براستہ جھوک بودھو اور لتڑہ روڈ ، کاٹھ گڑھ سے وہوا براستہ کوہڑ ، وہوا سے نتکانی روڈ ، مٹھے والی سے انڈس ہائی وے روڈ ، مٹھے والی واٹر سپلائی سکیم ، وہوا میں فیملی پارک ، گنگ نالا پراجیکٹ ، کوٹ قیصرانی میں کرکٹ سٹیڈیم ، انڈس ہائی وے سے نتکانی روڈ کی مرمت ، کوٹ موڑ سے بہار ا والی روڈ کی مرمت اور لوکل گورنمنٹ کی تین سکیموں کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کے منصوبہ جات کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ پھگلہ میں مٹھوا ن سے چھتروٹہ تک میٹل روڈ کی اڑتالیس کلو میٹر تعمیر ، کوہڑ تا پھگلہ روڈ کی بیالیس کلو میٹر تعمیر کا بھی افتتاح کریں گے ۔
ڈویژن بھر میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مفاد کے مزید منصوبے بھی مستقبل میں متعارف کرائے گی جس سے خطے کے محروم و پسماندہ لوگ استفادہ کر سکیں گے اور خطے کی غربت میں کمی لانے اور لوگوں کے معیار زندگی کا گراف بلند کرنے میں پی ٹی آئی کی حکومت سردار عثمان بزدار کی قیادت و نگرانی میں دن رات کوشاں رہے گی ۔ وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب ترقی کے لحاظ سے اپر پنجاب کے سہولیات یافتہ علاقوں کے برابر کھڑا ہو گا۔
٭…٭…٭

About the author

Todays Column

Todays Column

Leave a Comment

%d bloggers like this: