Rukhsana Afzal Today's Columns

ذکر کچھ برینڈڈ لان کے جوڑوں کا از رخسانہ افضل

Rukhsana Afzal
Written by Todays Column

موسم چینج ہوتا ہے تو موڈ چینج ہوتے ہیں، اور گرمیوں کا موسم تو میرا بڑا دل جلاتا ہے ایک تو گرمی اور اوپر سے نت نئے برینڈز کے لان کے جوڑوں کے اشتہارات سمارٹ سمارٹ ماڈلز کے ساتھ۔۔یعنی یک نہ شد دو شد۔۔اچھا اب بندہ کہیں سے آنکھ چرا کے گزر بھی جائے مگر اگلے ہی پل پھر نظر کے سامنے،ٹی وی آن کرو لان کے ایڈ، موبائل پکڑو لان کے ایڈ، باہر نکلو یہ بڑے بڑے بل بورڈ لان کے ایڈ۔۔پچھلے دنوں میری ایک دوست یو کے سے آئی تو اس نے پوچھا کہ یہ لان کیا ہے۔۔جدھر دیکھیں یہی لان ایڈ ہیں۔۔کیا یہ بہت کوئی اسپیشل چیز ہے،یا یہ اسپیشل گرلز کے لئے ہے آپ سمجھ گئے اسپیشل مطلب۔۔ماڈلز لگتی تو اسپیشل ہی ہیں۔۔جتنی وہ ٹیڑھی میڑھی ہو کے تصاویر بنواتی ہیں لگتا ہے ان کی کمر میں تکلیف ہے، یا ’’چک پے گئی‘‘ ہے ان کی کمر میں، یا ٹانگ ٹیڑھی ہے یا شدید بخار ہے۔اور منہ دیکھیں تو شدید غصہ والا، ’’کسیا کسایا ‘‘سا، سمارٹ سا منہ ماڈلز کا۔۔اور ماڈلز کی ’’اسمارٹ نیس‘‘ الگ دل جلاتی ہے ہمارا۔۔اب جو سوٹ ماڈل پہنتی ہے اور ٹیڑھی میڑھی نظر آتی ہے۔۔ وہ ہم پہنیں تو ذرا بھی اسمارٹ نہیں لگتے۔۔ہائے کوئی ایک دکھ ہو تو بتائیں۔۔مجھے نہیں سمجھ آتا کہ یہ برینڈڈ لان کے اتنے بھاری جوڑے پہن کے ہم کچن میں پکوڑے کیسے تلیں گے، چنا چاٹ کیسے بنائیں گے۔۔
خود تو یہ ماڈلز اتنے ہیوی کڑھائی والے جوڑے پہن کے ماڈلنگ کریں وینس، یوکے, پہاڑوں پہ، باغوں میں، اور ہم یہ جوڑے پہن کے پکوڑے فرائی کریں کچن میں۔۔ماڈلز جھولوں میں بیٹھ کے فوٹو شوٹ کروائیں اور ہم یہ جوڑے پہن کے واشنگ کریں۔۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟
اچھا خواتین کا امتحان تو ہوتا ہی ہے یہ لان کے جوڑے مگر شوہر حضرات کی بھی جیب کا امتحان ہوتے ہیں یہ لان کے جوڑے۔۔
دو جوڑے لیں لان کے تو سلائی سمیت بجٹ آوٹ ہوجاتا مہینے کا۔۔اور اب بات دو جوڑوں سے ودھ
گئی ہے مختاریا۔۔ہر دوسررے برینڈ کے دو تین جوڑے ہمارا امتحان لینے کو تیار کھڑے ہوتے ہیں۔۔ہائے میاں کی جیب اور ہمارا صبر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے لان کے جوڑوں پہ۔۔
مگر ایک سوال؟
لان کیا ہے، لان کا مقصد کیا ہے؟
اب سب کا ایک ہی جواب ہو گا کہ ایک ایسا اسیفیبرک جو گرمی میں آپ کو سکون دے،نرم، ملائم، جاذب کپڑا، اور جو آج کل ڈیزائنر ہیوی کڑھائیوں اور لیسوں والے لان جوڑے بنا رہے ہیں کیا وہ پہن کے ہم خواتین روزمرہ کے کام انجام دے سکتی ہیں ؟؟؟، اب کوئی بہن یا بھائی مشورہ دے گا کہ آپ یہ مہنگے برینڈڈ جوڑے نہ خیریدیں۔۔۔تو کیوں نا خریدیں، ہم خواتین کا تو وہ حال کہ الماری بھر جائے نیت نہ بھرے لان کے جوڑوں سے۔۔یہ جوڑے ہمارے لئے ہی تو بنتے ہیں۔۔
چلیں خواتین کی بات چھوڑیں بجٹ پہ بھی گراں ہیں یہ مہنگے جوڑے۔۔جس گھر میں چار پانچ بہنیں یا بیٹیاں ہوں، کیسا کٹھن ہے مینیج کرنا لان کے جوڑے، اور اگر کسی شوہر کی چار بیوہاں ہوں تو یہ دس پندرہ ہزار والے جوڑے کیسے دلائے گا سب بیویوں کو، اور نہ دلائے تو جان کیسے بچائے گا پھر؟
بے شک لان کے ڈیزائنر جوڑے ہوں مگر تھوڑے ہلکے کام کے ہوں کچھ قیمت ہلکی ہو، آج کل تو لگتا ہے گرمیوں کا مقصد ہی برینڈڈ جوڑے پہننا ہے بس اور گرمی کا کوئی کام نہیں۔۔۔زندگی میں کچھ آسانیاں پیدا کریں
اچھے اور آسان ٹرینڈ متعارف کروائیں
گرمیوں میں اور بھی ہزاروں خرچے ہیں برینڈڈ لان کے جوڑوں کے علاوہ۔۔!!
ذرا سوچئیے!!
٭…٭…٭

About the author

Todays Column

Todays Column

Leave a Comment

%d bloggers like this: