Aqsa Ramzan Today's Columns

سوچ از اقصی رمضان

Aqsa Ramzan
Written by Todays Column

سوچ اچھی ہو تو آ پ دنیا کے امیر ترین انسان ہیں۔ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔کیونکہ وہ لوگوں کو اپنی سوچ کے مطابق چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہی سے ہماری ناکامی شروع ہو جاتی ہے۔میں اس بات کو مانتی ہوں۔کہ ہماری سوچ مثبت ہونی چاہیے۔کیونکہ مثبت سوچ رکھنے والے کے لیے اللہ کی طرف سے اجرعظیم کی بشارت ہے۔کوئی اگر آ پ کے ساتھ برا کرے۔تو دل چھوٹا نہیں کرنا۔بلکہ ہمت سے کام لینا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی آ پ پر خاص کرم نوازی ہے۔کہ آ پ اچھی سوچ رکھنے والے ہیں۔
”تا عمر بس ایک ہی سبق یاد رکھیے
تعلق اور عبادت میں نیت صاف رکھیے”
ہماری زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں۔جن سے ہمیں لگاؤ ہو جاتا ہے۔لیکن اگر وہ انسان آ پ کی قدر نہ کرے۔تو بجائے گلہ و شکوہ کرنے کے فاصلہ کر لیں۔ تعلق ختم نہیں کرنا بس توقعات کا گراف نیچے لے جائیں۔مطلب لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دو۔
”اور اچھے کی امید صرف اپنے اللہ سے رکھو”
اچھی سوچ رکھنے والے انسانوں کا کیا ہے وہ تو کہیں بھی جگہ بنا سکتے ہیں۔زندگی کی%80خوشیاں ہمیں اپنے ماں،باپ،بہن،بھائیوں سے ملتی ہیں۔اور %20خوشیاں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملتی ہیں۔بہت افسوس کی بات ہے۔%20کے لیے %80کو ٹھکرا رہے ہیں۔تو خداریا!اپنے مخلص رشتوں کے ساتھ مخلص رہنا سکھیے۔
اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اور آ پ سب کو مثبت سوچ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین
٭…٭…٭

About the author

Todays Column

Todays Column

Leave a Comment

%d bloggers like this: