Today's Columns

گڈ گورننس کی عظیم مثال خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام از ناظم الدین

Muhammad Nazimuddin
Written by Todays Column

عوامی خدمت کی عظیم مثال
وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمات میں مصروف عمل
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبہ میں ایک قدم اور آگے ہے۔”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کے ذریعے عوام کے تمام مسائل کا حل انکی دہلیز پر ممکن بنایا جا رہا ہے۔عوام کے مسائل کے حل اور ماحول کو صاف شفاف بنانے کیلئے پوری انتظامیہ سرگرم اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی حقوق دینے جا رہی ہے۔یہ عوامی خدمت کیلئے بہترین ماڈل ہے۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر تین ہفتوں پر مشتمل ہے۔ پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا۔سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی ۔خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجائے گا۔دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں گے۔سیوریج پائپ صاف کئے جائیں گے اور کھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے۔تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اوردیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔پارکس،گرین بیلٹس،راو¿نڈ اباو¿ٹ اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے۔شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔عوام کی شکایات کیلئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیاگیاہے۔ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یاڈویڑن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجارہا ہے اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ عوامی خدمت کے پروگرام کا مقصد لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔محکمے سرکاری معمولات کے علاوہ ہر ہفتے ایک تھیم کے تحت کام کریں گے۔پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو بھی شریک کیا گیا ہے۔ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی جائے گی۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کمربستہ ہے۔اب عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔مہنگائی ہماری حکومت کیلئے سردرد تھی مگر اب مستحکم معیشت کیساتھ ہی مہنگائی قصہ پارینہ بننے والی ہے۔پی ٹی آئی حکومت ہی عوام سے جڑے تمام مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔عوام کا انکی دہلیز پر خدمت کا سلسلہ چند ہفتوں پر محیط نہیں رہے گا بلکہ عوامی خدمت کا سلسلہ شب و روز جاری و ساری رہے گاعوام کو چاہیے کہ مسائل کے حل اور ماحول کو صاف شفاف بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے دست بازو بنیں۔
شہر کسی بھی ملک کا نمایاں عکس ہوتے ہیں جبکہ دیہات کسی بھی ملک کی زرعی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دیہی زندگی ہمیشہ سے شہری زندگی کی نسبت مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہی ہے۔شہروںاور دیہی علاقوں میں صفائی کا نامناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہاہے۔ انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کے لئے اور لوگوں میں شعور بیداری اور آگاہی کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے صفائی آپ کی دہلیز پروگرام کاآغازکیاجا رہاہے۔ جس کے تحت شہروں اوردیہاتوں میں صفائی اور کوڑے کرکٹ کومناسب طریقے سے تلف کرنے،استعمال شدہ پانی کی روانی اور سرکاری عمارات میںصفائی ستھرائی ہونے کو اہمیت دی جائے گی۔پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے۔ اور یہ پروگرام بھی اُنہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ تما م سرکاری اداروں کومعاشرے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی وضاحت کی محتاج نہیں۔ یہ پروگرام صفائی کے نظام کو بہتر بنانے،صاف ستھرا ماحول بنانے اور پانی کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے میںاہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اس پروگرام پر عملدر آمد سے شہری و دےہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔”خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام“ کو حتمی شکل دےد ی گئی ہے اوراس پروگرام پر عملدر آمد سے صوبہ بھر کی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔اےک بار صفائی کے شروع کےے گئے عمل کو مقررہ مدت مےں مکمل کےا جائے گا۔ شہروں و دےہات مےں بسنے والوں کا بھی صاف ستھرے ماحول مےں رہنا ان کا حق ہے ۔ ”خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام“ شہری و دےہی آبادی کےلئے اےک انقلاب آفرےن اقدام ہے ۔ہم سب نے اس پروگرام کو اپنی ملی،سےاسی اورمذہبی ذمہ داری سمجھ کر کامےاب بنانا ہے ۔حکومت پنجاب کے خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام کے لئے ہم سب دیانت، محنت اور شفافیت کے ان ا علیٰ اصولوں کی ہر قیمت پر پاسداری کرنا ہو گاجووزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے ترقیاتی عمل کا طرہ امتیاز ہے۔ہم سب کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے اور پاکستان کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اسلام نے صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا ہوا ہے ۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ کوحقیقی معنوں میںدیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانے کے لئے متعدد عوام کے لئے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہوا ہے ۔اس سلسلہ میںحکومت کا ”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید ٹرنینگ کے ذریعے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ہیڈکوارٹرکے افسران، صوبہ کے 9ڈویژن اور اضلاع میں تعینات افسران کا ہراول دستہ تیار کیا گیاہے تاکہ صوبہ بھر میں شروع ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کے بہترین مقاصدکو حاصل کیا جا سکے ۔ و زیر اعلیٰ پنجاب صوبہ کو دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر کار بند عمل ہیں۔ صفا ئی نصف ایمان کو عملی جامع پہنانے کے لئے عوام میں شعور و آگاہی کو بیدار کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکر ٹری انفر میشن راجہ جہانگیر انور اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ثمن رائے اپنے محکمہ کے افسران کے ہراول دستے کے ہمراہ جس جستجو اور محنت سے ”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کو فوقیت اور اہمیت دئیے ہوئے ہے ان کی اس محنت اور کارکردگی کو حکومتی اعلیٰ حکام نے بے حد سراہا ہے اور ان کو شاباش دی ہے۔ محکمہ کے افسران کی سخت محنت کے سبب عوامی خدمت کے اس بڑے پروگرام سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی وساطت سے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں نکاسی آب کے تمام پراجیکٹس کو بہتر حالت میں لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
صوبہ بھر میں بارشوں کے نتیجہ میں نکاسی آب کے تمام پراجیکٹس کو بہتر حالت میں لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لئے بھی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔صوبہ بھر کی سرکاری عمارات میںہر قسم کی صفائی ستھرائی کو فوقیت دی جارہی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام محکمے سرکاری معمولات کے علاوہ ایک تھیم کے تحت کام کررہے ہیں۔پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو بھی شریک کیا گیا ہے۔ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جارہا ہے ۔جبکہ فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Todays Column

Todays Column

Leave a Comment

%d bloggers like this: