مولا بھاگ لائی رکھے۔۔۔

0 17

میں خوش ہوں امریکی انتخابات میں ”ساڈا بابا“ اوپر آگیا ہے چہتر سالہ جو بائیڈن اب تقریباً صدر بن چکے ہیں ۔جگنیاں گانے والے ،ودھائیاں لینے والے اور مولا بھاگ لائی رکھے کہنے والے وائٹ ہاﺅس کے گرد جمع ہو چکے ہیںاور میرا ڈونلڈ ”ادھا تیتر ادھا بٹیر “بن چکا۔ایک طرف سے وہ آپ کو پاکستان اینگری ینگ مین عرف ٹارزن کی واپسی لگے گا جب وہ کہے گا آپ چار حلقے کھولیں اور دوسری طرف سے وہ آپ کو نیلسن منڈیلا جونیئر لگے گا جب وہ کہے گا ووٹ کو عزت دو ۔خیر ” آپیا جانے تے وا پیا جانے“ ہم نے دانے ہی بھوننے ہیں ۔لیکن ٹرمپ کی شکست سے بڑے بھیا کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پنگا کبھی چنگا نہیں ہو گا ۔پاکستانی میڈیا الحمداللہ آزاد ہے اور ہم کھل کر امریکی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کر سکتے ہیں ۔پینٹا گون نے نجانے کیسے ٹرمپ کو پانچ سال تک برداشت کیا۔کیونکہ ہم نے جان ایف کینڈی کے انجام سے یہ سیکھا تھا کہ پینٹا گون سے متھا لگانے والے کے اہل خانہ نے ہمیشہ ویہن ہی پائے ہیں۔پینٹا گون آوا گون کا موقع بھی نہیں دیتا ۔حجام سنتا سنگھ گاﺅں میں خوشی سے بڑھکیں مارتا پھر رہا تھا کسی نے وجہ پوچھی تو بولا ”چودھریاں دا منڈا وڈا “افسر بن گیا ہے،پوچھا تم خوش کیوں ہو تو وہ بولا اس دی پہلی جھنڈ میں ہی لائی سی (اس کی پہلی ٹنڈ میں نے ہی کی تھی) ۔کچھ پاکستانی دانشور جوبائیڈن کی کامیابی پر سنتا سنگھ ہی کی طرح خوش ہیں لیکن میں احتیاطً عرض کردوں ڈیموکریٹس کا مسلم دشمنی کے حوالے سے ٹریک ریکارڈ ٹرمپ سے بھی برا ہے ۔دنیا میں دہشت گردی کی آگ لگانے میں ڈیموکریٹس ،ایڈ وولف ہٹلردی گریٹ سے بھی آگے ہیں ۔مسیولینی تو باراک اوباما کے سامنے کاکا منا لگتا ہے ۔باراک نے جنکا پورا نا باراک حسین اوباما ہے جس طرح شام،عراق ،افغانستان ،پاکستان میں آگ کو مزید ہوا دی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔میرا خیال ہے کہ مسلمان زرا جذبات کی گڈی کی بریک پر پیر رکھیں ،خواہشات کاکلچ آہستہ آہستہ چھوڑیں ایسا نہ ہودل کے ارمان اتھرﺅں میں بہہ جائیں اور نہاتے دھوتے رہ جائیں کھیڑے ڈولی چک کر رفو چکر ہوجائیں ۔
سنتا سنگھ سے کسی نے پوچھا آپ کو سبزی کون سی پسند ہے ،وہ بولا شملے کی مرچ جس کے نیچے پیزاا ہوتا ہے ۔آپ بھی بھولے بادشاہ ہو سمجھئے پیپلز پارٹی نیلسن منڈیلا جونیئر عرف قائد جمہوریت عرف باغی عرف بڑے بھیا کے بیانئے میں ان کے ساتھ ہے ۔چناںرات آپ جتھے مرضی گذاریں لیکن دل کی دلیلوں کو خواہش کی غلیل نا بنائیں ۔پیپلز پارٹی کبھی ن لیگ کے بیانئے کی میڈیا پارٹنر نہیں بنے گی ۔ہاں آصف زرداری نے شریف سے انہیں گلیوں میں گھسیٹنے کا بدلہ لے لیا ہے پہلے انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو موڈا دیا بھوئیں چاڑ

Leave a Reply

%d bloggers like this: