Today's Columns

ثناء کے نام از تحریر:قرۃالعین

میں نے خلوص،عزم، ہمت،بہادری،شجاعت، وقار،سچائی اور محبّت کو جب یکجا کیا تو میرے پاس حاصلِ شخصیت آپ کی نکلی میم۔۔!
میرے لفظ بھی اب پیچھے پیچھے ہٹ رہے ہیں کیوں کے میرے لفظ بھی جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی آپ کی ذات کو بیان نہیں کر سکتے آپکو لفظوں کی ضرورت ہی نہیں ہے اللّہ تعالی ہر کسی کو یہ کمال عطا نہیں کرتے کے انکے لئے لکھتے وقت الفاظ ہی معذرت کر لیں کے اُس کمال تک نہیں پہنچ سکتے!
اللّہ تعالیٰ بلا شبہ اپنے ہر بندے کو بہت محبّت اور توجہ سے بناتے ہیں ان میں ہر خوبی ڈالتے ہیں لیکن وہ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو اپنی ان تمام مہارتوں کو بروئے کار نہیں لا پاتا اور اپنا وقت غفلت میں گزار دیتا ہے لیکن آپ ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی ہر ایک مہارت کو پہچان کر اسکو استعمال کرکے اپنے خالق اور اسکی مخلوق کی خدمت کی ہے میرا ایمان ہے اللّہ تعالیٰ آپ جیسی شخصیات بہت کم پیدا کرتا ہے جو اپنی مثال آپ ہوتی ہیں جو زندگی کے کسی خاص شعبے میں نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں مثال قائم کرتے ہیں
میں اپنے اللّہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے اس پروردگارِ عالم نے مجھے آپ جیسی استاد سے نوازا!
میری ماں کے بعد میری کردار سازی میں کسی اور شخصیت کا اگر ہاتھ ہے تو وہ آپ ہیں آپ کی شخصیت ایسی ہے کے آپ کی باتوں سے لے کر آپ کی خاموشی تک سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے
میری ماں کے بعد وہ آپکی ذات ہی ہے جسکو دیکھ کر میں کہتی ہوں کے آنے والی زندگی میں مجھے آپ کے نقشِ قدم پر چلنا ہے
آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں جہاں کوئی کسی کو گرانے میں لگا ہے تو کوئی کسی کی کامیابی سے جل رہا ہے وہاں آپ جیسے استاد کی اشد ضرورت ہے جو نا صرف اپنے طالبِ علموں کی پڑھائی پر خاص توجہ دیتی ہیں بلکہ انکی کردار سازی پر بھی محنت کرتی ہیں
میں نے اپنی تعلیمی زندگی کے چودہ سالوں میں آج تک آپ کے جیسی بہترین استاد نہیں دیکھی۔۔میں ان سالوں کو اپنے زندگی کے بہترین سال تصور کرتی ہوں جو میں نے آپ کی سرپرستی میں گزارے ہیں
Thank You for continually inspires me to do my best
You help me strive for goals
I found guidance,friendship,discipline and love,everything in one person and that is you!
I have a future because of you!
Thank you for everything!
میم آپ نے آج تک جو کچھ ہم سب طالبِ علموں کے لئے کیا ہم میں سے کوئی بھی اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا میں آج جو کچھ ہوں اس میں آپکا بہت بڑا ہاتھ ہے
شکریہ مجھے اتنا اچھا مستقبل دینے کے لئے شکریہ مجھے راہِ ھدایت دینے کے لئے
آپ بے مثال ہیں
رحمان تعالیٰ سے میری التجا ہے کے وہ آپکو دنیا اور آخرت دونوں کی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازے خوشیاں آپ کے در کی غلام بنی رہیں
میری دعا ہے آپ سدا آسمان پر سب سے روشن ستارہ بن کر چمکتی رہیں
آمین یا رب العالمین لئے ہے جو یوم خواتین کے موقع پر ہماری دیگر بہنوں کو بدنام کرتی ہیں) شکریہ

About the author

Todays Column

Todays Column

Leave a Comment

%d bloggers like this: